ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آر پی ایف کے جوانوں پر عصمت دری کا معاملہ درج

آر پی ایف کے جوانوں پر عصمت دری کا معاملہ درج

Thu, 08 Sep 2016 21:15:21  SO Admin   S.O. News Service

 

تھانے، 8 ؍ستمبر((ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مشرقی ریلوے میں تعینات آر پی ایف کے چار جوانوں پر ایک عورت کے ساتھ عصمت دری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے آج بتایا کہ جوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 25سالہ شادی شدہ عورت کو مشروبات میں کوئی نشہ آور مادہ ملا کر اس واقعہ کو انجام دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ریلوے(مشرق)روپالی ابرے نے بتایا کہ عورت کے ساتھ دیوا میں 14جنوری کو آر پی ایف کیبن میں عصمت دری کی گئی تھی۔تاہم خاتون نے حال میں شکایت درج کروائی ہے جس کے بعد تھانہ ریلوے پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔معاملے کو تھانے شہر کی پولیس کے پاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملزمان پر آئی پی سی کی دفعہ 376ڈی (ایک سے زیادہ شخص کی طرف سے عصمت دری)اور ایک اور دفعہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کا بیان درج کرنے کا عمل جاری ہے۔

Share: